سب کی فیورٹ ٹک ٹاکر سحر حیات کی شہرت میں مزید اضافہ

بول نیوز  |  Jun 14, 2021

پاکستان میں ٹاپ فائیو میں شمار کی جانے والی خوبرو ٹک ٹاکرسحر حیات کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر موجود  تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 8 ملین یعنی 80 لاکھ ہوگئی ہے۔

صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والی معروف ٹک ٹاک اسٹار سحر حیات بھی پاکستان کی ان ٹک ٹاک اسٹارز کی فہرست میں شامل ہوگئیں جنہیں اس ایپ پر لاکھوں صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔سحر حیات نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے صرف 32 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے  جبکہ ان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز پر ہزاروں لائیکس آتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sehar Hayyat (@iseharhayat)

واضح رہے کہ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزا ہیں جنہیں ٹک ٹاک پر 15 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر کنول آفتاب ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 13 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More