نامور یوٹیوبر کے والدین کا کورونا سے انتقال، مداح غمزدہ

بول نیوز  |  Jun 14, 2021

 بھارت کے مقبول ترین یوٹیوبر بھون بام کے والدین کورونا وائرس سے انتقال کر گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’بی بی کی وائنز‘ کے نام سے چینل چلانے والے نامور یوٹیوبر بھون بام  نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے اپنے والدین کی یادگار تصاویر کے ساتھ طویل کیپشن میں لکھا کہ کورونا وائرس نے مجھ سے میری لائف لائن یعنی والدین چھین لیے۔ والدین کے بغیر اب کچھ بھی پہلے جیسا نہیں رہے گا، صرف ایک مہینے میں سب کچھ بکھر گیا ہے، گھر، خواب سب کچھ۔۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bhuvan Bam (@bhuvan.bam22)

نامور یو ٹیوبر نے لکھا کہ میری ماں میرے ساتھ، میرے بابا میرے ساتھ نہیں، اب دوبارہ سے جینا سیکھنا پڑے گا۔

بھون بام  نے اپنے سے سوالات کرتے ہوئے مزید کہاکہ کیا میں اچھا بیٹا تھا؟ کیا میں نے انہیں بچانے کی کوشش کی؟ اب مجھے ہمیشہ ان سوالوں کے ساتھ رہنا ہوگا، میں انہیں دوبارہ دیکھنا چاہتا ہوں، میری خواہش ہے کہ وہ دن جلد آئے۔

واضح رہےکہ بھارت سمیت پاکستان میں بھی بھون بام کی فین فالوونگ بہت زیادہ ہے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More