لاہور: شہباز شریف کیخلاف کارروائی 8جولائی تک ملتوی

سماء نیوز  |  Jun 14, 2021

فوٹو: آن لائن

احتساب عدالت لاہور نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کارروائی 8جولائی تک ملتوی کر دی۔

پیر 14جون کو احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے منی لانڈرنگ، آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز پر سماعت کی۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف نیب کے تین مختلف ریفرنسز میں ججز تعینات نہ ہونے کے باعث کوئی کاروائی نہ ہوسکی۔

دوران سماعت حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ ریفرنسز میں حاضری مکمل کروائی تاہم شہباز شریف کے وکیل نے اپوزیشن لیڈر کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

درخواست ميں موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں مصروف ہیں جس کے باعث پیش نہیں ہوسکے۔ عدالت ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

عدالت نے حاضری معافی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے سماعت 8جولائی تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More