سندھ میں کاروبار1 روز بند کرنےاور تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

سماء نیوز  |  Jun 14, 2021

فوٹو : آن لائن

سندھ میں کاروباراور تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

پیر کو سندھ کرونا وائرس ٹاسک فورس اجلاس میں اہم فیصلے کرلئے گئے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ  سندھ میں کاروبار صرف ایک دن اتوار کو بند ہوگا اور باقی پورے ہفتے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

وزیرتعلیم سندھ سندھ سعید غنی نے بتایا ہے کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کی کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ  منگل 15 جون شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرونا کی صورتحال میں بہتری پر پرائمری کلاسز 21 جون سے کھولیں گے۔ تمام کلاسز میں حاضری کا تناسب 50 فیصد ہوگا۔ اسکولز کے تمام عملے کی ویکسینیشن ہونا لازمی ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کہ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کيلئے کرونا ویکسین لازمی ہوگی۔ سندھ میں کرونا مریضوں کی تشخیص کی شرح چار اعشاریہ پانچ فیصد پر آگئی ہے۔

وزیراعلی سندھ  کا مزید کہنا تھا کہ اسپتالوں پر اب کچھ دباؤ کم ہوا ہے۔ بیرون ممالک سے آئے ہوئے 37 ہزار105 مسافروں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 80 مسافروں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ بیرون ممالک سے آئے 50 مسافر صحت یاب ہوگئے۔

انھوں نے بتایا کہ کراچی میں کل 9 اعشاریہ پانچ  نئے کیسزتشخیص ہوئے۔ حیدرآباد میں تشخیص کی شرح پانچ اعشاریہ پینسٹھ فیصد ہے۔ کراچی کے ضلع شرقی میں تشخیص کی شرح 12 فیصد ہے۔ ضلع جنوبی میں تشخیص کی شرح 9 فیصد ہے۔ جون میں اب تک  192 مریض انتقال کرگئے۔ وزیراعلیٰ سندھ  کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ابت ک 30 لاکھ 35 ہزار998 کوویڈ ویکسین کے ڈوزز موصول ہوچکی ہیں۔ اس وقت تک 24 لاکھ 66 ہزار 458 ڈوزز استعمال ہوچکے ہیں۔

اس کےعلاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے ایکسپو سینٹر پر بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی خبر کا نوٹس لے لیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ شخص کے خلاف آجی پولیس اور وزارت داخلہ کو سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ہم کرونا کے خلاف جاری کسی کام میں کوئی کرپشن یا نااہلی برداشت نہیں کرینگے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More