زیادہ مصالحے والی غذائیں صحت پر کیا اثر کرتی ہیں؟

بول نیوز  |  Jun 14, 2021

ہر گھر میں ہی مرچ مصالحے سے بھرپور غذاؤں کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے مگر اس کا زیادہ استعمال صحت  کے لئے نقصان دہ سمجھا جاتا ہے تاہم اب حال ہی میں ایک تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے۔

امریکا کی دو یونیورسٹیز پین اسٹیٹ اور کلیمسن یونیورسٹی کی جانب سے 2 تحقیقی رپورٹس میں غذا میں مرچ مصالحے کے استعمال سے دل کی شریانوں پر مرتب مثبت اثرات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

پین اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں غذا میں مرچ مصالحے کے اضافے سے کارڈیو میٹابولک اثرات کا تجزیہ کیا تو تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ مرچ مصالحے کا استعمال بلڈ پریشر میں کمی لانے کے لئے مفید ہوتا ہے جو امراض قلب کا باعث بننے والا ایک اہم ترین عنصر ہے۔

ایک اور تحیق میں دریافت کیا گیا کہ غذا میں مرچ مصالحہ شامل کرنا امراض قلب کے خطرے سے دو چار افراد میں بلڈ پریشر میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے جبکہ دوسری تحقیق میں ان کا استعمال ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں میں کولیسٹرول میں کمی لانے میں مدد گار قرار دیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ مرچوں والی غذا کھانے والے افراد میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران بلڈ پریشر کی سطح میں کمی آئی ہے اور شوگر یا کولیسٹرول کی سطح میں کوئی فرق نہیں آیا۔

دوسری تحقیق میں مصالحے کے سپلیمنٹس اور ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ کولیسٹرول کی سطح میں کمی کو دریافت کیا گیا۔ اس تحقیق میں 28 افراد کو کنٹرول ٹرائل کا حصہ بنایا گیا تھا جو ذیابیطس ٹائپ 2 کے شکار تھے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ مرچ مصالحے کے طبی اثرات کو واضح طور پر جانا جاسکے، تاہم شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ ان کا استعمال فائدہ ہی پہنچاتا ہے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More