متھیرا اداکارہ حرا مانی پر برس پڑیں

بول نیوز  |  Jun 14, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی گلوکارہ متھیرا نے شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حرا مانی پر تنقید کر دی۔

گزشتہ دنوں اداکارہ حرا مانی کے فردوس عاشق اعوان کو مریم نواز کے ڈاکٹر سے مشورے لے کر خوبصورت بننے کے بیان پر متھیرا نے شدید ردعمل دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

متھیرا نے کہا کہ کیوں کوئی آپ کی وجہ سے اپنا چہرہ بدلوائے، دنیا کو خوبصورت چہرے نہیں خوبصورت روحوں والے انسانوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہم کسی کے بھی چہرے پر کمنٹ کرنے والے کوئی نہیں ہوتے کیونکہ سب کے چہروں کو اللہ نے بنایا ہے۔

گلوکارہ اور میزبان  نے لکھا کہ ہر کوئی اپنے لحاظ سے خوبصورت ہوتا ہے۔

حرا مانی کو متھیرا نے مشورہ دیا کہ لوگوں کی ظاہری شخصیت سے متاثر ہونا چھوڑ دیں۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More