اپوزیشن بجٹ سے گھبرا کر شورواویلا مچا رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

بول نیوز  |  Jun 14, 2021

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن بجٹ سے گھبرا کر شورواویلا مچا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا بجٹ تاریخی بجٹ ہے، اس سے قبل کبھی بجٹ میں اتنےترقیاتی پروگرام شامل نہیں ہوئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پہ چل پڑا ہے، جب بھی ملک خوشحال ہوتا ہے تب یہ لٹیرے آ جاتے ہیں، جب ملک مشکل میں ہوتا ہے یہ ملک سے باہر بھاگ جاتے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ ن عظمی بخاری نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو ذہنی مریضہ قرار دے دیا ہے، فردوس عاشق سے متعلق سوال پر عظمی بخاری کا جواب یہ ذہنی مریضہ ہے، اس کے بارے میں زیادہ بات نہ کیا کریں۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ لاہور میں بجٹ کی جاری کردہ کتاب پرعلامات دیکھیں، گندم یہ کھا گئے انصاف ہیلتھ کارڈ ہمارا پروگرام تھا، پناہ گاہ ان کا ٹھکانہ ہے اورعوام کو انہوں نے یہاں تک پہنچا دیا ہے، چینی چور وزیرخزانہ بجٹ میں بتا رہے تھے کہ پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More