چیف ایگزیکٹو پی سی بی وطن واپس پہنچ گئے

بول نیوز  |  Jun 14, 2021

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان آج صبح ابوظبی سے لاہور پہنچے، وسیم خان کل سے پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ذرائع کے مطابق وسیم خان 6 سے زائد ہفتے انگلینڈ سے ورک فرام ہوم کرتے رہے، پی ایس ایل کے آغاز سے قبل وسیم خان ابوظبی آ گئے تھے۔

وسیم خان ابوظبی میں پی ایس ایل کے معاملات دیکھتے رہے، سی او او سلمان نصیر نے بھی ابوظبی سے واپس آ کر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More