موسیقار زلفی کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوسر بن گئے

سماء نیوز  |  Jun 14, 2021

موسیقار ذوالفقار جبار خان المعروف زلفی نے کوک اسٹوڈیو کے نئے سیزن کیلئے پروڈیوسر کا چارج سنبھال لیا ۔

رواں سال مارچ میں روحیل حیات نے تصدیق کی تھی کہ وہ کوک اسٹوڈیو سے بطور پروڈیوسر استعفی دے رہے ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹر پر مداح کے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کوک اسٹوڈیو کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا ۔

اب کوک اسٹوڈیو کے ٹویٹر ہینڈل نے تصدیق کی ہے موسیقار زلفی نے واقعی چارج سنبھال لیا ہے اور کوک اسٹوڈیو کی سربراہی کررہے، زلفی کو ٹیگ کرتے ہوئے کوک اسٹوڈیو کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی کہ شروع کریں؟ جس پر معروف گلوکار نے مسکراتے ہوئے ایموجی کے ساتھ جواب دیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ زلفی اس سے قبل کوک اسٹوڈیو کے بینر تلے”ہم ایک ہی ہیں” کو پروڈیوس کر چکے ہیں۔

A post shared by Xulfi (@zulfiqarjkhan)

یاد رہے کہ روحیل حیات نے کوک اسٹوڈیو کے لگاتار 6 سیزنز پروڈیوس کرنے کے بعد سیزن 12 میں واپسی کی تھی، روحیل حیات نے سال 2008 میں کوک اسٹوڈیو کو لانچ کیا تھا تاہم 6 سیزنز بعد انہوں نے 2013 میں کوک اسٹوڈیو سے علیحدگی اختیار کی تھی۔

ان کے بعد سیزن 7 سے 10 تک اسٹرنگز بینڈ نے کوک اسٹوڈیو کو سنبھالا اور 2017 میں اسے خیرباد کہہ دیا جس کے بعد علی حمزہ او زوہیب قاضی نے سیزن 11 پروڈیوس کیا تھا۔ بعدازاں روحیل حیات 2019 میں کوک اسٹوڈیو کے سیزن 12 میں واپس آئے اور سیزن 2020 بھی انہوں نے پروڈیوس کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More