پی ایس ایل 6: بابر اور زادران کی نصف سنچریاں،کنگز کا یونائیٹڈ کو 191 رنز کا ہدف

ہم نیوز  |  Jun 14, 2021

ابوظبی: پی ایس ایل 6 کے 22 ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا۔

عالمی شہرت یافتہ بلے باز بابر اعظم نے 54 گیندوں پر شاندار 81 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 7 چوکے بھی شامل تھے۔

اس وقت دوسرے اینڈ سے نجیب اللہ زادران نے بھی بابر اعظم کا بھرپور ساتھ دیا اور 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

شرجیل خان 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ مارٹن گپٹل 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ تھسارا پریرا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی، عاکف جاوید، علی خان اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے عماد وسیم الیون کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ حسن علی، محمد اخلاق اور عاکف جاوید کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ کوشش کریں گے پاور پلے میں جلد وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے قاسم اکرم کی جگہ عباس آفریدی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 6: قلندرز نے زلمی کو 10 رنز سے شکست دے دی

گزشتہ میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More