پاک فضائیہ کے چار ائیر آفیسرز کی ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی

بول نیوز  |  Jun 16, 2021

پاک فضائیہ کے چار ایئر آفیسرز کو ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ترقی پانے والوں میں ائیر وائس مارشل شاہد منصور جہانگیری، ائیر وائس مارشل کاشف قمر، ائیر وائس مارشل عاصم راشد ملک اور ائیر وائس مارشل سید حسن کاشف شامل ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ائیر وائس مارشل شاہد جہانگیری ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی ڈائیریکٹر جنرل ائیر انٹیلیجنس تعینات رہے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ائیر وائس مارشل کاشف قمر نے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف(سیفٹی) کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔

ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ ائیر وائس مارشل عاصم ملک کامرہ میں میراج ریبلڈ فیکٹری کے مینیجنگ ڈائیریکٹر کے عہدے پر فائز رہے۔

   پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ائیر وائس مارشل کاشف حسن نے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ا یئر اسٹاف (الیکٹرونکس انجنئیرنگ) خدمات سرانجام دیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کا مزید کہنا ہے کہ چاروں افسران کو پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More