سلمان خان کو کس فلم کی یاد آگئی؟

بول نیوز  |  Jun 18, 2021

بھارتی اداکار سلمان خان کو 22 سال قبل بھارتی ادکارہ ایشوریا کے ساتھ ریلیز فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کی یاد آگئی۔

سلمان خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ساتھ معروف بھارتی ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، سیٹ پر لی گئی اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 22 سال ہو گئے ہم دل دے چکے صنم کو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

سلمان خان نے اپنی پوسٹ میں ایشوریا رائے کا ذکر نہیں کیا البتہ اس کیپشن میں فلم کے ڈائریکٹر سمیت پروڈکشن ہاؤس کو ٹیگ ضرور کیا ہے ۔

واضح رہے کہ ایشوریا رائے اور سلمان خان ایک دوسرے کے گہرے دوست تھے۔

بعدازاں ایشوریا رائے نے بھارتی اداکار ابھیشک بچن سے شادی کرلی تھی اور ان دونوں کی ایک بیٹی ارادھیا بھی ہے جبکہ سلمان خان نے تا حال شادی نہیں کی ہے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More