فیس بک کا نیا فیچر سے آپ کیسے پیسے کما سکتے ہیں؟

بول نیوز  |  Jun 23, 2021

فیس بک نے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے صارفین کیلئے آڈیو رومز کے ساتھ ساتھ چند دیگر پوڈ کاسٹس اسٹریمنگ فیچرز متعارف کروا دیئے ہیں۔

 حال ہی میں آڈیو چیٹس جیسے کلب ہاؤس کافی مقبول ہوئے ہیں اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس بک نے اپریل 2021 میں اپنی سروس متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا اور اب ان آڈیو فیچرز کو پیش کردیا گیا ہے۔

فیس بک نےکلب ہاؤس جیسے آڈیو رومز کے ساتھ چند دیگر پوڈ کاسٹس اسٹریمنگ فیچرز متعارف کروائے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ نئے فیچرز سب سے پہلے امریکا میں دستیاب ہوں گے۔

اس فیچر میں صارف کی بات چیت کو لائیو اسٹریم کیا جاسکے گا اور اس کے علاوہ روم ہوسٹس دیگر افراد کو بھی بات کرنے کے لئے دعوت دے سکیں گے۔

فیس بک اس نئے فارمیٹ میں صارفین کو کلب ہاؤس کی جیسی سہولت فراہم کرے گا جس میں قوانین توڑنے والے صارفین کو رپورٹ کرسکیں گے۔

قابلِ غور بات یہ ہے کہ یہ فیچر فیس بک کے لئے کافی اہمیت کا حامل ہے اور اس کا اندازہ  اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایپ میں اس کو  نیوز فیڈ پر اسٹوریز سے اوپر رکھا جائے گا۔

فیس بک کی جانب سے پیش کئے جانے والے اس نئے فارمیٹ میں کریٹئر فرینڈلی فیچرز جیسے اسٹارز خریدے دیے جائیں گے تاکہ صارفین اپنی لائیو اسٹریمز سے آمدنی حاصل کرسکیں۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More