عثمان کاکڑ کی تدفین آبائی علاقے میں کردی گئی

سماء نیوز  |  Jun 24, 2021

فوٹو: قومی اسمبلی

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی نماز جنازہ اور تدفین ان کے آبائی علاقے مسلم باغ میں کر دی گئی۔

بدھ 23 جون کو عثمان خان کاکڑ کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں پارٹی سربراہ محمود خان اچکزئی، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، سینیٹر ارباب عمر فاروق، اے این پی کے اصغر اچکزئی اور زمرک اچکزئی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئے۔

نماز جنازہ مسلم باغ کے کلی اسٹیشن قبرستان میں مولانا فضل الرحمان کے بھائی عطا الرحمان نے پڑھائی، جس کے بعد سوگواروں کی موجودگی میں مرحوم کی تدفین کی گئی۔

قبل ازیں عثمان کاکڑ کی میت کوئٹہ سے مسلم باغ لائی گئی جہاں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More