طالبان اپنے بھائیوں کی سرزمین پر قبضہ ختم کردیں، اردوان

سماء نیوز  |  Jul 19, 2021

ترک صدر رجب طیب اردوان نے زور دیا ہے کہ طالبان اپنے بھائیوں کی سرزمین پر (افغانستان) پر قبضہ ختم کردیں۔

شمالی قبرص روانگی سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک صدر رجب طيب اردوان نے افغان طالبان سے بڑا مطالبہ کرديا، کہتے ہیں کہ طالبان کو افغانستان میں قبضہ ختم کر دينا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے ساتھ معاملات طے کرنے کا جو طريقہ طالبان نے اختيار کر رکھا ہے، وہ مسلمانوں کا نہيں، انہيں چاہئے کہ وہ اپنے بھائيوں کی سرزمين پر قبضہ ختم کرديں اور دنيا کو دکھا ديں کہ افغانستان ميں امن فروغ پارہا ہے۔

ترک صدر نے طالبان کو نيٹو کے جانے کے بعد کابل ايئرپورٹ کو چلانے اور اس کی سيکيورٹی کی بھی پيشکش کی۔ رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی کابل ایئرپورٹ کے حوالے سے طالبان سے بات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

دوسری جانب امريکا سميت 16 ملکوں نے مطالبہ کيا ہے کہ طالبان جنگی کارروائياں فوری روک ديں۔

گزشتہ ہفتے طالبان نے ترکی کو تنبیہ کی تھی کہ افغان ایئر پورٹ پر فوج کی موجودگی سے ترکی کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

صدر رجب طیب اردوان سے جب اس بیان سے متعلق پوچھا گیا تو صدر کا کہنا تھا کہ اس بیان میں ’’ہمیں ترکی کی ضرورت نہیں ہے‘‘ ایسا کوئی جملہ نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More