ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: محمد رضوان ٹاپ ٹین میں شامل

سماء نیوز  |  Jul 21, 2021

فوٹو: اے ایف پی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رينکنگ جاری کر دی جس میں پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹاپ ٹين ميں جگہ بنا لی۔

نئی رینکنگ میں محمد رضوان کو چار درجہ ترقی کے بعد کيرئير کی بہترین ساتويں پوزيشن مل گئی جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی دوسری پوزيشن برقرار ہے۔

بلے بازوں میں انگلینڈ کے ڈيوڈ مالان سرفہرست ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا تيسرا نمبر ہے۔

نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے چوتھے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی پانچویں، بھارت کے کولیش راہل چھٹے، ویسٹ انڈیر کے ایون لیوز آٹھویں، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نویں اور جنوبی افریقہ کے رسی وین ڈر ڈوسن دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹاپ ٹين ميں کوئی پاکستانی بولر شامل نہيں ہے۔ جنوبی افریقہ کے تبريز شمسی پہلے نمبر پر موجود ہيں۔

قومی ٹیم کے شاہين آفريدی چار درجہ تنزلی کے بعد تيرہويں نمبر پر چلے گئے جبکہ فہيم اشرف کی چوبيسويں، عماد وسيم کی اٹھائيسويں اور حارث رؤف کی تيسويں پوزيشن ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More