مائیک اور ایئرپیس سے لیس نیا ماسک تیار

بول نیوز  |  Jul 23, 2021

مائیک اور ایئرپیس سے لیس ایل جی نے نیا ماسک متعارف کرادیا ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کورین کمپنی ایل جی نے گزشتہ برس متعارف کروائے گئے ایئر پیوریفائنگ ماسک میں مزید جدت لاتے ہوئے اس میں مائیک اور ایئرپیس کا اضافہ کردیا ہے۔

اس جدت سے مزین نئے ماسک کو آئندہ ماہ اگست میں متعارف کروایا جائے گا۔

 رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ماسک کی قیمت یا دنیا بھر میں دستیابی سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا۔

واضح رہےکہ عالمی وبا کورونا وائرس کی تباہ کاریوں اور بڑے پیمانے پر پھیلی آلودگی کو مدنظر رکھ کر مو جودہ دور میں اب ایسی مصنوعات کی طلب میں اضافہ ہو گیا ہے۔

 

Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More