کسی کو بھی اس بار الیکشن میں ووٹ اغوا نہیں کرنے دیں گے، مریم اورنگزیب

بول نیوز  |  Jul 23, 2021

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسی کو بھی اس بار الیکشن میں ووٹ اغوا نہیں کرنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے الیکشن ڈے مانیٹرنگ کی حکمت عملی تیار کر لی ہےجبکہ الیکشن  کے دن مانیٹرنگ ٹیموں کے علاوہ قانونی امداد کے لیے لیگل ٹیمز بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

آزاد جموں وکشمیر میں ووٹ چوری کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے بھرپور نگرانی کی جائے گی پورے آزادجموں وکشمیر میں انتخابات کے دن نگرانی کے لئے مبصر ٹیمیں تشکیل دے دی گئیںمسلم لیگ (ن) نے الیکشن ڈے مانیٹرنگ کی حکمت عملی تیار کرلی

— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 23, 2021

مریم اورنگزیب نے ٹویٹ میں کہا کہ پارٹی رہنماوں اور کارکنان کوالیکشن ڈے مانیٹرنگ کے لئے ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ الیکشن ڈے پر 24 گھنٹے مانیٹرنگ کرنے کے لیئے ایک مرکزی سپیشل مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے تاکہ ووٹ چوری کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے۔ پارٹی کے رہنما اور کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں تمام صورتحال سے مانیٹرنگ سیل کو آگاہ رکھیں گے۔

مانیٹرنگ ٹیموں کے علاوہ قانونی امداد کے لیے لیگل ٹیمز بھی تشکیل دی گئی ہیں آزادجموں وکشمیر کے عوام ڈسکہ کی دھند بننے دیں گے اور نہ کسی کو ووٹ یا الیکشن عملہ اغوا کرنے دیں گے

— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 23, 2021

ان کا کہنا تھا کہ پورے آزاد جموں وکشمیر میں انتخابات کے دن نگرانی کے لئے مبصر ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں،کسی کو بھی اس بار الیکشن میں ووٹ اغوا نہیں کرنے دیں گے۔

Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More