کورونا کے خلاف جنگ میں اب اسمارٹ فون بھی اپنا کردار ادا کرے گا، کامیاب تجربہ

بول نیوز  |  Jul 30, 2021

گزشتہ 2 سال کے عرصے سے  پوری دنیا کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور اب اسکے علاج کے لئے نئے طریقون پر ریسرچ کی جارہی ہے۔

ایسے نئے اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ آلے بنائے جارہے ہیں جن کی مدد سے کسی بھی شخص میں موجود کورونا کی فوری طور پر تشخیص کی جاسکتی ہے۔

اب تک ایے اسکینرز اور ایسی چپس کا استعمال کیا جاچکا ہے لیکن اب ماہرین کی مدد سے اسمارٹ فون سے بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

جنوبی کوریا  سے تعلق رکھنے والے ماہر نے اسمارٹ فون کو تھرمامیٹر میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

اس تجربے کے مطابق  ایک مؤثر اور کم خرچ تھرمل امیجنگ سینسر(ڈیوائس) ہے جو موبائل میں نصب ہوجاتی ہے۔

اس  ڈیوائس کوریا انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے حکومتی فنڈنگ کی مدد سے تیار کیا ہے اور یہ 100 درجے سینٹی گریڈ تک بالکل درست کام کرے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وینیڈیم ڈائی آکسائیڈ سے بنا یہ سینسر زیریں سرخ (انفراریڈ) روشنی کو جذب کرکے برقی سگنل میں بدلتا ہے اور پھر موبائل پر نمبروں کی صورت درجہ حرارت کی جانچ سامنے آتی ہے۔

Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More