نیمل اورحمزہ علی عباسی کےبیٹےکی پہلی سالگرہ

سماء نیوز  |  Jul 31, 2021

کولاج: سماء ڈیجیٹل

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے گزشتہ روز بیٹے مصطفیٰ عباسی کی پہلی سالگرہ منائی۔

نیمل نے انسٹا پر بیٹے کی یادگار لمحات میں کھینچی گئی خوبصورت تصاویرشیئرکیں اور کیپشن میں لکھا ‘ آج میری زندگی کی روشنی، میرا پیارا بیٹا مصطفیٰ ایک سال کا ہوگیا ۔’

View this post on InstagramA post shared by Naimal Khawar Abbasi (@naimalkhawarkhan)

ان تصاویر میں مصطفیٰ کی پہلی سالگرہ کا کیک اورغباروں کے ساتھ کیوٹ سا ویڈیو کلپ بھی شامل ہے۔

نیمل نے مصطفیٰ کیلئے صراطِ مستقیم پرچلنے اور بہت سی نعمتوں سے نوازے جانے کی دُعا کرتے ہوئے اپنے فالوورز سے بھی بیٹے کی صحت اور تندرستی کے لیے دعا کی درخواست کی۔

سوشل میڈیا صارفین نے نیمل کی شیئرکردہ تصاویر پر تعریفی تبصرے کرتے مصطفیٰ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

حمزہ علی عباسی نے بھی دلکش فیملی تصویرشیئرکرتے ہوئے کیشپن میں لکھا ‘ سالگرہ مبارک ہو میرے بیٹے ، دُعا ہے کہ تم اللہ کے اچھے بندے بنو’۔

View this post on InstagramA post shared by Hamza Ali Abbasi (@realhamzaaliabbasi)

اداکار نے مصطفیٰ کو اب تک کی سب سے بڑی نعمت قرار دیتے ہوئے فالوورز سےکہا کہ سالگرہ کے موقع پر اس کیلئے تھوڑی دعا کردیجئے۔

نیمل اورحمزہ کی شادی اگست 2019 میں ہوئی تھی جس سے قبل نیمل نے اداکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا جبکہ نومبر 2019 میں حمزہ علی عباسی نے بھی اداکاری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے کااعلان کرتے ہوئے مذہبی ترویج اوراسی سے جڑے پراجیکٹس کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کچھ عرصہ قبل انہوں نے شوبزمیں واپسی کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کے 2 پراجیکٹس زیرتکمیل ہیں۔

اس جوڑی کے یہاں 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا اعلان حمزہ اور نیمل نے سوشل میڈیا پر3 اگست کوکیا تھا۔ دونوں بیٹے کو پیار سے گوگو کہتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More