حماد اعظم نے امریکا میں شفٹ ہونے کی تیاریاں مکمل کرلیں

بول نیوز  |  Jul 31, 2021

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن پالیسی سے ناراض ہو کر امریکا شفٹ ہونے والے سمیع اسلم کے بعد ایک اور قومی کرکٹر حماد اعظم نے امریکا میں کرکٹ کھیلنے اور شفٹ ہونے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

 ذرائع کے مطابق آل راونڈر حماد اعظم کا امریکا میں کرکٹ کھیلنے کا معاہدہ آخری مراحل میں ہے۔ حماد اعظم امریکا میں لیگ کھیل رہے ہیں، معاہدے کے بعد مستقل امریکا شفٹ ہوجائیں گے۔

   واضح رہے کہ حماد اعظم 11 روزہ اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

  کرکٹر سمیع اسلم کا بھی یو ایس کرکٹ کے ساتھ معاہدہ ہے، سمیع اسلم نے 2014 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی تھی، سمیع اسلم 2012 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی قیادت میں  بھی کھیل چکے ہیں۔

Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More