آئی فون سے ڈیلیٹ کی گئی تصاویر واپس کیسے لائیں؟ انتہائی آسان طریقہ جانیں

بول نیوز  |  Aug 05, 2021

آئی فون کے استعمال کرنے والے صارفین فیچرز کی وجہ سے بہت پریشان رہتے ہیں اور بہت محتاط بھی رہنا ان کے معمولات زندگی میں شامل رہتا ہے۔

بہت سے صارفین کو یہ مسئلہ پیش آتا ہے کہ جہاں ان کے فون سے ان کی تصاویر ڈیلیٹ ہوجائیں تو انہیں واپس حاصل کیسے کیا جائے۔

اس مسئلے کے حل کے لئے آج ہم اس آرٹیکل میں آپ کو بتائیں گے۔

آئی فون میں موجودہ تصاویر اگر ڈیلیٹ ہوجائیں تو انہیں واپس لانے کے لئے 3 طریقے موجود ہیں۔

1:۔ آئی ٹیونز بیک اپ کے ذریعےکمپیوٹرز پر آئی ٹیونز ایپلیکیشن آئی فونز کی ترتیبات اور ان کا انتظام کرنے کا باضابطہ طریقہ ہے۔

آپ آئی فون سے ڈیلیٹ شدہ تصاویر کو ایک وقت کے لئے فون کا بیک اپ بحال کر کے بھی واپس کر سکتے ہیں لیکن اس سے آپ کے پورے فون کا سارا ڈیٹا واپس آ جاتا ہے۔

2۔ آئی کلاؤڈ سروس استعمال:آئی کلاؤڈ تصاویر کو اسٹور کرنے کا کام کرتی ہے۔

 آئی کلاؤڈ سروس کے ذریعے ڈیلیٹ ہونے والی تصاویر کو واپس کرنا شروع کر دیں لیکن اس کے لئے آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ یہ آپ نے پہلے آن کر رکھا تھا۔

3۔ فوٹو واپس کرنے کی ایپلیکیشن:چند ایپلی کیشنز کے ذریعے آپ بیک اپ کاپی کے بغیر ڈیلیٹ شدہ تصاویر کو دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔

اسے استعمال میں آسان ایپلی کیشن سمجھا جاتا ہے جس کے لیے زیادہ تجربے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More