ٹوکیواولمپکس: بیلجیئم نے مینز ہاکی میں گولڈ میڈل جیت لیا

سماء نیوز  |  Aug 05, 2021

ٹوکيو اولمپکس ميں بیلجیئم نے مينز ہاکی ايونٹ ميں گولڈ ميڈل جيت ليا، آسٹريليا کو فائنل میں شکست کے بعد چاندی کا تمغہ ملا، بھارت نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے کانسی کا تمغہ جيتا۔

ٹوکیو اولمپکس 2020 مينز ہاکی ایونٹ کے فائنل ميں بيلجيئم اور آسٹريليا کی ٹيميں مدمقابل آئيں، مقررہ اور اضافی وقت تک ميچ ايک ايک گول سے برابر رہا۔

میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جس میں بيلجيئم نے آسٹريليا کو 2-3 سے  ہرا کر گولڈ ميڈل جيت ليا، آسٹریلوی ٹیم کے حصے میں چاندی کا تمغہ آیا۔

تیسری پوزیشن کے میچ میں بھارت، جرمنی کو ہرا کر کانسی کا تمغہ جيتنے ميں کامياب ہوگیا۔ بھارت نے 41 سال بعد اولمپکس کے ہاکی ایونٹ ميں ميڈل جيتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More