اداکارہ مایا علی کی میک اپ آرٹسٹ کے ہمراہ ڈانس ویڈیو وائرل

بول نیوز  |  Aug 05, 2021

معروف اداکارہ مایا علی کی میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کے ساتھ کیے گئے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اداکارہ مایا علی کے ساتھ معروف گلوکار عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Babar Zaheer (@iambabarzaheer)

اس ویڈیو میں بابر ظہیر نے کیپشن درج کرتے ہوئے بتایا کہ اسی طرح ہم نے اپنے پسندیدہ سپر اسٹار کے گانے سے دن کا  آغاز کیا۔

میک اپ آرٹسٹ کی ویڈیو پر اداکارہ مایا علی کی جانب سے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بابر ظہیرکی ویڈیو کو انسٹاگرام کے مختلف پیجز پر شیئر کیا گیا ہے جبکہ صارفین اسے پسند کررہے ہیں۔

Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More