مائیکروسافٹ نے ونڈوز11 کے اجراء کی تاریخ کا اعلان کردیا

سماء نیوز  |  Sep 02, 2021

مائیکرو سافٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس کا نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 11 صارفین کو 5 اکتوبر 2021ء سے دستیاب ہوگا، جسے بتدریج صارفین تک پہنچایا جائے گا۔

کے مطابق مائیکرو سافٹ کمپنی نے اپنی نئی ونڈوز 11 رواں سال اکتوبر میں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے تاہم ونڈوز 11 ہر صارف کو فوری طور پر نہیں ملے گی، مائیکروسافٹ نے تصدیق کی ہے کہ وہ اسے بتدریج صارفین تک پہنچانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے اور سب سے پہلے جدید ترین سسٹمز پر اس کی اپ ڈیٹ فراہم کی جائے گی۔

مائیکرو سافٹ کے مطابق 5 اکتوبر 2021 سے صارفین کو نئے سسٹم کی خریداری کے ساتھ ونڈوز 11 ملے گی، کمپنی کو توقع ہے کہ ونڈوز 11 کی تمام صارفین تک پہنچ 2022ء کے وسط تک مکمل ہو جائے گی۔

اگر آپ کے پاس ونڈوز 10 پی سی ہے جو اپ گریڈ کے لیے اہل ہے تو آپ کو اپ ڈیٹ کا نوٹیفکیشن موصول ہوگا ۔بصورت دیگر آپ خود بھی سیٹنگس ونڈوز اپ ڈیٹ پر جا کر اپ ڈیٹس چیک سکتے ہیں۔

ونڈوز 11 میں نیا کیا ہے؟

مائیکروسافٹ پہلے ہی ونڈوز 11 میں بہت سے نئے فیچرز کا انکشاف کرچکا ہے، جن میں زیادہ منظم ڈیزائن، اسنیپ لے آؤٹ، مربوط مائیکروسافٹ ٹیمز اور ایک نیا مائیکروسافٹ اسٹور شامل ہے۔

مائیکروسافٹ کا مزید کہنا ہے کہ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز بھی مستقبل میں مائیکروسافٹ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکیں گی تاہم یہ فیچر فوری طور پر لانچ کے وقت دستیاب نہیں ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More