انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں؛ واٹس ایپ کا شاندار فیچر سامنے آگیا

بول نیوز  |  Sep 13, 2021

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی سہولت کے لئے دن بہ دن مختلف اور نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں تاہم اب واٹس ایپ نے وائس میسجز ٹرانسکرپشن فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اکثر و بیشتر عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ پر موصول ہونے والے لمبے وائس میسجز کو سننے کے لئے وقت نکالنا مشکل تصور ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ وائس میسجز کا نیا ٹرانسکرپشن فیچر آئی او ایس پر آزمائش کے مراحل میں ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس فیچر سے آئی او ایس سمیت اینڈرائیڈ صارفین بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ابھی واٹس ایپ اپنے صارفین کو وائس میسجز دیکھنے کی سہولت فراہم نہیں کرتا لیکن تھرڈ پارٹی کا دعویٰ ہے کہ کچھ ایسی ایپس موجود ہیں جو صارف کو موصول ہونے والے وائس میسجز کو  ٹرانسکرپٹ کرپائیں گی۔

ویب بیٹا انفو کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوتی پیغام موصول ہونے پر صارف کی اسکرین پر ایک پاپ اپ آئے گا۔

اگر صارف اوکے کرتا ہے تو اس کے بعد موصول ہونے والا صوتی پیغام ایپل اسپیچ انجن کو ٹرانسکرپشن کے لئے بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ  فیچر ایک آپشنل فیچر ہوگا جسے استعمال کرنے کے لئے صارف کی اجازت درکار ہوگی۔

AdPushup 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More