آئی فون صارفین ہوجائیں ہوشیار، ایپل نے خبردار کردیا

بول نیوز  |  Sep 15, 2021

ایپل کمپنی کی جانب سے آئی فون صارففین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی فون کے لئے وائبریشن خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایپل کمپنی کی جانب سے آئی فون کے لئے جاری کئے جانے والے دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل کی وجہ سے پیدا ہونے والی وائبریشن فون میں ٹینیکل خرابیاں پیدا کرسکتی ہے۔

کمپنی نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل کے انجن سے پیدا ہونے والی وائبریشن فون کے”آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن” یا ” کلوزڈ لوپ آٹو فوکس سسٹمز” کو نقصان پہنچاتی ہے۔

کمپنی کے مطابق آئی فون میں او آئی ایس اور آٹو فوکسڈ سسٹم پائیداری کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں تاہم کنزیومر الیکٹرانکس میں او آئی ایس جیسے سسٹم کو اگر زیادہ دیر تر ایک مخصوص فریکوئنسی پر وائبریشن پر رکھا جائے تو تو اس سے ان کی کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے جس کا براہ راست اثر ویڈیو یا تصویرکے معیار پر مرتب ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ایپل نے اپنے استعمال کنندگان کو ہدایات دیں ہیں کہ وہ موٹر سائیکل کے چیچس یا ہینڈل بار سے آئی فون کو براہ راست منسلک نہ کریں۔ جب کہ کسی قسم کے نقصان سے بچنے کے لیے صارفین کو چاہیے کہ وہ ہینڈل بار یا چیچس پر وائبریشن جذب کرنے والے ماؤنٹ میں آئی فون لگائیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بھی آئی فون کے بہت سے استعمال کنندگان نے موٹر سائیکل سے منسلک کرنے پر اپنے فون کو پہنچنے والے نقصان کی شکایات کی ہیں۔

AdPushup 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More