آئی فون 13 کی سیریز متعارف

بول نیوز  |  Sep 15, 2021

ایپل کمپنی کی جانب سے آئی فون 13 کی سیریز کے چاروں فونز متعارف کرائے گئے ہیں۔

ان آئی فونز کو ایک ورچوئل ایونٹ کے دوران متعارف کرایا گیا ہے جبکہ چاروں فونز میں 5 جی سپورٹ موجود ہے بلکہ اسے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔

آئی فون 13 منی میں 5.4 انچ، آئی فون 13 میں 6.1 انچ، آئی فون 13 پرو میں 6.1 انچ اور آئی فون 12 پرو میکس میں 6.7 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے۔

اس بار سب آئی فون اے 15 بائیونک پراسیسر سے لیس ہیں اور کمپنی کے مطابق اس کی کارکردگی گزشتہ سال کے اے 14 کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے جبکہ افادیت 30 فیصد زیادہ ہے۔

چاروں فونز میں 5 جی سپورٹ موجود ہے بلکہ اسے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔

پہلی بار کمپنی کی جانب سے 2 آئی فونز میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ والا ڈسپلے بھی دیا گیا ہے۔

آئی فون 13:آئی فون 13 میں کمپنی کا نیا اے 15 بائیونک پراسیسر موجود ہے یہ 5 این ایم چپ ہے جو گزشتہ سال کے پراسیسر کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ تیز ہے۔

آئی فون 13 میں بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ جبکہ فون کا دوسرا کیمرا بھی 12 میگا پکسل کا ہے۔

آئی فون 13 کی قیمت 799 ڈالرز (ایک لاکھ 34 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

آئی فون 13 منی:آئی فون 13 کی طرح منی ماڈل میں بھی 5 جی سپورٹ اور اے 15 بائیونک پراسیسر موجود ہے جبکہ  آئی فون 13 منی اس سال زیادہ بڑی بیٹری ایک اہم اپ گریڈ ہے۔

اس کا کیمرا سیٹ اپ بھی آئی فون 13 جیسا ہے یعنی بیک پر 12، 12 میگا پکسل کے 2 کیمرے موجود ہیں جن میں نیا سنیماٹک موڈ دیا گیا ہے۔

یہ فون 17 ستمبر کو پری آرڈر اور 24 ستمبر سے مارکیت ممیں دستیاب ہوگا جس کی قیمت 699 ڈالرز (ایک لاکھ 17 ہزار روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

آئی فون 13  پرو اور آئی فون 13 پرو میکس:یہ اس سیریز کے فلیگ شپ فونز ہیں جن یں زیادہ طاقتور اے 15 بائیونک پراسیسر، 3 نئے کیمرے اور پہلے سے بہتر ڈسپلے دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق دونوں فونز میں بالکل نیا 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

دونوں فونز کے ٹیلی فوٹو کیمرے 3 ایکس کی بجائے 6 ایکس آپٹیکل زوم کی سہولت تینوں کیمروں میں فراہم کرتے ہیں۔

تینوں کیمروں میں نائٹ موڈ موجود ہے اور ایک نئے میکرو موڈ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جو 2 سینٹی میٹر چھوٹی اشیا کی تصاویر لینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

آئی فون 13 پرو کی قیمت 999 ڈالرز (ایک لاکھ 68 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ آئی فون 13 پرو میکس کی قیمت 1099 ڈالرز (ایک لاکھ 85 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

یہ دونوں فونز 17 ستمبر سے پری آرڈر جبکہ 24 ستمبر سے عام صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے

AdPushup 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More