کترینہ کیف کو کہاں جانے پر خوشی ملتی ہے؟ ویڈیو وائرل

بول نیوز  |  Sep 15, 2021

بالی وڈ کی حسین اداکارہ کترینہ کیف کی حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کترنیہ کیف ایک سپر مارکیٹ میں گھریلو سامان کی شاپنگ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

اس ویڈیو کو اداکارہ کترینہ کیف کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی اسٹوری پر بھی شیئر کرایا گیا ہے۔

https://www.bolnews.com/urdu/wp-content/uploads/2021/09/241863969_1031649877670614_6850352074179955328_n.mp4اس ویڈیو کو شیئر کراتے ہوئے اداکارہ کترینہ کیف نے لکھا ہے کہ’ کیا کوئی اور بھی سپرمارکیٹ آکر ایسے ہی خوش ہوتا ہے جیسے میں خوش ہوتی ہوں؟‘

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ خوشی سے اپنے سامان کو تلاش کر رہی ہیں اور اپنی پسندیدہ چیز ملنے پر اچانک خوش بھی ہوجاتی ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف ان دنوں اپنی آنے والی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے لئے وہ پچھلے چند ہفتوں سے ترکی میں موجود تھیں۔

اس دوران ان کے ہمراہ بالی وڈ کے اسٹار سلمان خان بھی موجود تھے جو کہ ٹائیگر 3 میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

AdPushup 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More