آئی فون 13 کی لانچنگ میں زینت امان کا ’دم مارو دم‘

اردو نیوز  |  Sep 15, 2021

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے منگل کو آئی فون 13 کا نیا ماڈل متعارف کرایا جس کے فیچرز پر تو صارفین تبصرے کر رہے ہیں لیکن اس آئی فون کی لانچنگ کے حوالے سے ایک اور چیز جس نے انڈین صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی وہ تھی بیک گراؤنڈ میوزک۔۔۔

یہ میوزک تھا مشہور فلم ’ہارے راما ہارے کرشنا‘ کے گانے ’دم مارو دم‘ کا جو زینت امان پر فلمایا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے متعلق خبروں کی انڈین ویب سائٹ اینٹرٹینمنٹ ٹائمز نے اس بارے میں زینت امان کے تاثرات جاننے کے لیے ان سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ’یہ فلم کھٹمنڈو میں شوٹ ہوئی تھی اور جب میں نے پہلی بار یہ گانا سنا تھا تو مجھے بے حد پسند آیا تھا لیکن مجھے یہ بالکل توقع نہیں تھی کہ اس قدر مقبول ہو جائے گا۔‘

زینت امان جنہیں ’دم مارو دم گرل‘ بھی کہا جاتا ہے، نے بتایا کہ ’ہر کوئی آج بھی مجھ سے اسی گانے کے بارے میں بات کرتا ہے۔ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ’ہارے راما ہارے کرشنا‘ کا 1971 کا گانا اب بھی گونج رہا ہے۔ کیا کہنے!‘

Omg the iPhone13 launch video uses dum maaro dum what eveennnn #AppleEvent pic.twitter.com/oZVMwAg6oJ

— Manvi (@manvibansal75) September 15, 2021

زینت امان ستر کی دہائی کی بالی وڈ کی مقبول اداکارہ ہیں۔ انہوں نے ’قربانی‘، ’یادو کی بارات‘، ’ہرے کرشنا ہرے راما‘ اور ’دم مارو دم‘ جیسی فلموں میں ادکاری کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More