سابق افغان نائب صدر امر اللہ صالح کی روتے ہوئے ویڈیو وائرل

سماء نیوز  |  Sep 15, 2021

سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کی ایک ویڈیو کل سے سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں وہ شدت غم سے نڈھال ہیں۔

ویڈیو پر صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے ہورہے جن میں اکثریت صارفین کا خیال ہے کہ امراللہ صالح پنج شیر پر طالبان کے قبضے پر غمزدہ ہیں۔

کچھ لوگوں نے حال ہی میں ان کے گھر سے برآمد ہونے والے لاکھوں ڈالر طالبان کے ہاتھوں میں چلے جانے کو امراللہ صالح کے رونے کی وجہ قرار دیدیا ہے۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے تجزیہ کار ہاشم وحدت یار کا کہنا ہے کہ امراللہ صالح اپنے بھائی کی موت پر رو رہے ہیں تاہم معروف افغان صحافی بلال سروری کا کہنا ہے کہ یہ اس وقت کی ویڈیو ہے جب افغان گرین ٹرینڈ نامی کسی ادارے پر حملے میں امراللہ صالح کے دوست نشانہ بن گئے تھے۔

سابق افغان نائب صدر اور پنج شیر مزاحمتی فرنٹ کے رہنما امراللہ صالح کابل پر طالبان کے قبضہ کے بعد پنج شیر چلے گئے تھے جہاں انہوں نے طالبان کیخلاف مزاحمت کا اعلان کیا تھا۔

طالبان کی جانب سے پنج شیر پر کنٹرول کے بعد سے امراللہ صالح منظر سے غائب ہیں جن کے بارے میں بعض ذرائع کا دعویٰ ہے وہ بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More