اقرا اور یاسر بیٹے کا چہرہ کیوں نہیں دکھاتے ہیں؟

سماء نیوز  |  Sep 15, 2021

یاسر حسین نے بیٹے کبیر حسین کی پوسٹ کی گئی تصویروں میں چہرہ چھپانے کی وجہ بتادی۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ ایک دلکش تصویر جاری کی جس میں بیٹے کے چہرے کو بڑے سے دل والے ایموجی کے پیچھے چھپایا گیا ہے۔

یاسر حسین نے کبیر حسین کے عقیقے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ چہرہ کیا دیکھتے ہو، دل میں اُتر کر دیکھو ناں۔

‏‎‏‎Yasir Hussain‎‏ (@‏‎yasir.hussain131‎‏) کے ذریعے اشتراک کردہ مراسلہ‎‏

ساتھ ہی یاسر نے یہ بھی کہا کہ میں تو آج ہی تصویر لگا دوں بس بچےکی نانی اجازت نہیں دے رہیں۔

یاد رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین دسمبر 2019 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جوڑے کے ہاں رواں برس جولائی میں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More