احسن کو ڈر تھا میں شادی کے بعد بھاگ جاؤں گی، منال خان کا انکشاف

بول نیوز  |  Sep 20, 2021

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز جوڑی احسن محسن اکرام اور منال خان کی شادی کے بعد ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منال خان اور احسن کسی ہوٹل میں ڈنر کی غرض سے موجود ہیں۔

https://www.bolnews.com/urdu/wp-content/uploads/2021/09/242302905_286062362980237_5234264291569734683_n.mp4منال اس ویڈیو میں احسن سے کہتی ہیں کہ بتاؤں میں ابھی سب کو کہ تمہیں شادی سے کتنا ڈر لگ رہا تھا۔

جواب میں احسن کہتے ہیں کہ تم سے ڈر ہی لگے گا۔

منال اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتاتی ہیں کہ احسن کو لگ رہا تھا کہ میں شادی کے اگلے دن ہی بھاگ جاؤں گی۔

جواب میں احسن محسن اکرام کہتے ہیں کہ مجھے بھی یہی خوف تھا کہ میں خود بھاگ جاؤں گا۔

واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام رواں ماہ 10 تاریخ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More