گلوکار علی ظفر آج اپنا پشتو گیت ریلیز کرنے جارہے ہیں

بول نیوز  |  Sep 22, 2021

گلوکار علی ظفر آج اپنا پشتو گیت ریلیز کرنے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹیم علی ظفر کا کہنا ہے کہ  پشتو گیت آج شام 6بجے ریلیز ہوگا،  پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر سندھی و بلوچی زبانوں میں گانے ریلیز کرنے کے بعد پشتو زبان میں گانا ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹیم علی ظفر کے مطابق گانے کا ٹیزر پہلے ہی جاری ہوچکاہے جسے بے حد پذیرائی مل رہی ہے ۔

ٹیم علی ظفر کا کہنا ہے کہ گیت کے ذریعے پشتو ثقافت کے خوبصورت رنگوں کو  دنیس کے سامنے لایا جائے گا۔

ٹیم علی ظفر کے مطابق گانے میں علی ظفر کے ہمراہ پشتو گلوکارہ گل پنرا نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

یاد رہے علی ظفر نے فیس بک اور انسٹاگرام پر پشتو گانے کا مختصر ٹیزر بھی جاری کیا، جس میں وہ معروف گلوکارہ گل پانڑا کے ساتھ رقص کرتے دکھائی دیے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More