نیب نے جائیدادوں کی نیلامی میں کرپشن میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا

بول نیوز  |  Sep 22, 2021

نیب خیبر پختونخوا نے پشاور اور مردان میں اوقاف کی زیر ملکیت جائیدادوں کی نیلامی میں کرپشن میں ملوث ملزم اشرف علی کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب خیبر پختونخوا نے کئی شکایات موصول ہونے پر محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا کے اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کی، کارروائی کے دوران ثابت ہوا کہ ملزم اشرف علی نے محکمہ اوقاف کے افسران کے ساتھ مل کر غیر قانونی طریقے اور دھوکہ دہی سے زمین کی نوعیت کو زرعی سے صنعتی میں تبدیل کر دیا اور ہاؤسنگ سوسائٹی کے قیام کے لیے مانی خیلہ اور غلہ ڈھیر مردان میں قیمتی اوقاف کی جائیدادوں کی لیز حاصل کی۔

ڈی جی نیب بریگیڈیئر (ر) فاروق ناصر اعوان کا کہنا ہے کہ ملزم کو تحویل میں لے کر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیش جاری ہے مزید حقائق سامنے آرہے ہیں۔

  ڈی جی نیب بریگیڈیئر (ر) فاروق ناصر اعوان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایات کے مطابق قانون کے مطابق ٹھوس شواہد کی بنیاد پر احتساب کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ نہ صرف ہماری سماجی اور اخلاقی ذمہ داری ہے بلکہ یہ ہماری آنے والی نسلوں کے خوشحال مستقبل کو بھی یقینی بناتا ہے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More