پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول موبائل کمپنی اپنے صارفین کیلئے کیا کرنے جارہی ہے؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

بول نیوز  |  Sep 24, 2021

اسمارٹ فون کے حوالے سے مقبول ترین کمپنی سام سنگ کمپنی اپنے صارفین کے لئے اب پاکستان میں اپنا ٹی وی پلانٹ تعمیر کر رہی ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے  کہا ہے کہ سام سنگ کمپنی جلد ہی ٹیلی ویژن بنانا شروع کرے گی ۔

مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں بتایا ہے کہ

I have been informed that Samsung Electronics is in the process of establishing their TV line-up plant in collaboration with the R&R Industries at Karachi. It will become functional in Q4 of 2021 and is expected to produce 50,000 units annually.

— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) September 22, 2021

یہ پلانٹ 2021 کی چوتھی سہ ماہی میں فعال ہو جائے گا، اس پلانٹ کے فعال ہونے کے بعد 50 ہزار یونٹ کی سالانہ پیداوار ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت تجارت کی صنعتوں کو فروغ دینے کیلئے میک ان پاکستان پالیسی کی بدولت یہ ممکن ہوا ہے۔

آر اینڈ آر انڈسٹریز کے سی ای او موسیٰ نے اعلان کیا کہ کمپنی کا منصوبہ ہے کہ سام سنگ کمپنی کا ٹی وی مینوفیکچرنگ پلانٹ پاکستان میں لگایا جائے۔

کمپنی کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا کہ آر اینڈ آر انڈسٹریز نے سام سنگ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور اس کا کراچی کے کورنگی صنعتی علاقے میں پلانٹ قائم کرنے کا ارادہ ہے۔

آر اینڈ آر انڈسٹریز پہلے ہی فیکٹری پلانٹ کی تعمیر کا آغاز کر چکی ہے جس کا افتتاح متوقع طور پر 2021 کی چوتھی سہ ماہی میں کیا جائے گا اور یہ ایک مرکزی عالمی برانڈ کی پاکستان کی مقامی مینوفیکچرنگ میں شمولیت ہے۔

مقامی شراکتی کمپنی کا ماننا ہے کہ اس منصوبے سے پاکستان میں 700 سے زائد ملازمتیں پیدا ہوں گی، منصوبے سے سالانہ تقریباً 5 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا ہونے کا امکان ہے اور پیداوار کا سالانہ ہدف 50 ہزار ٹی وی یونٹس ہیں۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More