وزیر خارجہ نےپاکستانی میڈیا نمائندگان کو مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے اپنی ملاقاتوں اور گفتگو و شنید سے آگاہ کیا

اے پی پی  |  Sep 25, 2021

نیویارک/ اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےپاکستانی میڈیا نمائندگان کو گذشتہ پانچ دنوں میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونیوالی اپنی ملاقاتوں اور گفتگو و شنید سے آگاہ کیا

۔وزارت خارجہ کی جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں پاکستانی میڈیا نمائندگان کے ساتھ گفتگو کی ۔ جس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس میں ہونیوالے ویڈیو خطاب کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور ان کی تقریر کے مختلف پہلوؤں کو صحافیوں کے سامنے رکھا۔

وزیرخارجہ نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے اور مختلف علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب ایمبیسڈر منیر اکرم اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر ایمبیسڈر اسد مجید بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More