صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری کی 978 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

بول نیوز  |  Sep 27, 2021

صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری کی 978 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری کے عرس کی تقریبات کا آغاز رسم چادر پوشی سے کیا گیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ عرس کی افتتاحی تقریب میں وزیر اوقاف پنجاب پیر سید سعید الحسن شاہ، ڈی جی اوقاف اور سیکرٹری اوقاف سمیت دیگر نے شرکت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عرس میں ملکی سلامتی اور کورونا وبا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لاہور میں تین روزہ داتا علی ہجویری کے عرس کا اختتام 28 ستمبر کو ہو گا۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More