جرمنی کے انتخابات: ایگزٹ پول میں سوشل ڈیموکریٹس کو معمولی برتری

اردو نیوز  |  Sep 27, 2021

ایگزیٹ پول کے مطابق اتوار کو ہونے والے جرمنی کے عام انتخابات میں انگیلا مرکل کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹس اور سوشل ڈیموکریٹس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔

ان انتخابات کے نتیجے میں 16 سال تک اقتدار میں رہنے والی جرمن چانسلر انگیلا مرکل کے جانشین کا فیصلہ ہوگا۔ 

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کے سیکٹری جنرل لارس کلنگ بیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پارٹی کو حکومت کرنے کا مینڈیٹ مل گیا ہے۔

’ایس پی ڈی کو حکومت کرنے کا مینڈیٹ حاصل ہے اور ہم چاہتے ہپں کہ اولاف شولز چانسلر بن جائے۔ ‘

ان کے مطابق ایگزیٹ پول میں ایس پی ڈی آگے ہے۔

ایگزٹ پول کے مطابق اولاف شولز کو لاشیٹ کے 25 فیصد کے مقابلے میں تقریبا 26 فیصد کی معمولی برتری حاصل ہے۔

خیال رہے انگیلا مرکل 16 سال اقتدار میں رہنے کے بعد رخصت ہو رہی ہیں۔

انگیلا مرکل کی جانشینی کے دوڑ میں سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار اور اعتدال پسند وزیر خزانہ اولاف شولز اور مرکل کی قدامت پسند کرسچن ڈیموکریٹس پارٹی کے امیدوار ارمین لاشیٹ آمنے سامنے ہیں۔جرمنی پر ڈیڑھ دہائی سے بھی زیادہ حکمرانی کرنے والی انگیلا مرکل کو جرمنی کی ’ابدی چانسلر‘ کہا جاتا تھا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More