ریمبو کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع

بول نیوز  |  Oct 13, 2021

لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ سے دست درازی کے کیس میں نیا موڑ آگیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھ دست درازی کے کیس میں ملزم ریمبو سمیت گیارہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ  میں مزید 2 روز کی توسیع ہو گئی ۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے ریمبو سمیت گیارہ ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت 15 اکتوبر کو تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

 واضح رہےکہ گزشتہ روز پولیس کو تفتیش کے دوران ٹک ٹاکر عائشہ کے دوست ریمبو کے فون سے  بلیک میل کرنے والی دو آڈیوز بھی برآمد ہوئی ، جس میں وہ دونوں گرفتار ملزمان کی رہائی کے بدلے رقم وصول کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پہلی آڈیو میں باآسانی سنا جا سکتا ہےکہ ٹک ٹاکر عائشہ کا ساتھی ریمبو اس سے سوال کر رہا ہےکہ مجرم چھ ہیں یا  سات ؟

ریمبو کو جواب دیتے ہوئے عائشہ نے کہاکہ 6 مجرم ہیں۔

ریمبو پھر کہتا ہےکہ فی مجرم کتنے پیسے لیے جائیں زیادہ ترغریب ہیں۔

ٹک ٹاکرعائشہ جواب دیتی ہے کہ مشکل سے انہوں  نے پانچ، پانچ لاکھ کرنا ہے۔

ٹیلی فون کال میں دونوں کے مابین 25 سیکنڈ کی گفتگو ہوئی۔

دوسری آڈیو میں سنا جا سکتا ہےکہ ریمبو کہہ رہا ہے کہ ناکھیڈاں گے ناکھیڈن دیاں گئے، میری برداشت سے باہر ہے، میں سب کچھ وائرل کر دوں گا، خود بھی تباہ ہوں گا اور تمہیں بھی کردوں گا۔

  ڈی آ ئی جی انویسٹی گیشن کا ریمبو کی آڈیوز کے حوالے سے کہنا ہےکہ مکمل تحقیقات کر رہے ہیں ، تمام آڈیو اور ویڈیو لیبارٹری کروائی جا رہی ہیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم ریمبو نے فون کال پر ہونے والی اس گفتگو کی تصدیق کر دی ہے، کال کو اس کیس کا حصہ بنا رہے ہیں۔

واضح رہےکہ ریمبو 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ہے۔

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے بیان کے بعد ان کے ساتھی ریمبو کو گرفتار کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاکرعائشہ نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو تحریری بیان جمع کروایا تھا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ان کے ساتھی ریمبو نے ہی بنایا تھا، اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں جس کی وجہ سے ریمبو انہیں بلیک میل کرتا ہے ۔

ٹک تاکر عائشہ نے بتایا کہ ریمبو مجھے بلیک میل کرکے دس لاکھ روپے لے چکا ہے ، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی ۔

ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنے بیان میں یہ بھی انکشاف کیا کہ ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More