خیبر پختونخوا نے نیشنل ٹی20 کپ اپنے نام کرلیا

اردو نیوز  |  Oct 14, 2021

خیبر پختونخوا نے لاہور میں کھیلے گئے فائنل میچ میں سینٹرل پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر نیشنل ٹی20 کپ میں فتح حاصل کرلی۔

بدھ کو کھیلے گئے فائنل میں خیبر پختونخوا کی دعوت پر سینٹرل پنجاب نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سینٹرل پنجاب کی جانب سے احمد شہزاد نے 48 جبکہ کامران اکمل نے 42 رنز بنائے۔ دوسری طرف خیبرپختونخوا کے کپتان افتخار احمد اور محمد عمران نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

That's the winning shot by Iftikhar Ahmed!#KPvCP Live: https://t.co/AJMOSJoZgT#KhelTouHoRahaHai | #NationalT20Cup pic.twitter.com/LYNtMPPyUB

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 13, 2021

خیبر پختونخوا نے 149 رنز کا ہدف 17 اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ خیبرپختونخوا کے کپتان افتخار احمد نے 45، کامران غلام نے 37 جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 26 رنز بنائے۔

ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے خیبرپختونخوا کے کپتان افتخار احمد کو فائنل میچ اور ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More