ایشیاکپ:رمیز راجاکی بھارتی بورڈ عہدیداران سےملاقات متوقع

سماء نیوز  |  Oct 14, 2021

فوٹو: ایشیاکپ

ایشیاکپ کے حوالے سےایشن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا اہم اجلاس آج دبئی میں ہوگا۔ جس میں چئیرمین پی سی بی رمیز راجا کا بھارت سمیت دیگر بورڈز کے عہدیداران سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشن کرکٹ کونسل کا اجلاس آج دبئی میں ہوگا جس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا بھی شریک ہونگے۔ اجلاس میں اگلے برس ہونے والے ایشیاکپ کے حوالے سے بات چیت ہوگی جبکہ ایشاکپ کی میزبانی سری لنکا نے کرنی ہے۔

اجلاس کی سائیڈ لائنز پر چئیرمین پی سی بی کا بنگلادیش اور سری لنکا کے عہدیداران سے آئی سی سی کے ایونٹس کی میزبانی کے حوالے سے بات کریں گے۔ اماراتی کرکٹ بورڈ حکام سے بھی آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کےحوالے سے بات متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نےآئندہ سرکل کےلیے متحدہ عرب امارات، سری لنکا اور بنگلادیش بورڈز کے ساتھ ایونٹس کی میزبانی کی پیشکش کےلیے دلچسپی کا اظہار کیا ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More