زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 3کروڑ ڈالر کی کمی

سماء نیوز  |  Oct 16, 2021

ہفتہ 16اکتوبر کی چند اہم خبروں کا احوال۔

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران مزید 3 کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی، تجارتی خسارے میں اضافے سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے امریکا میں پاکستانی سفارتخانے میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس چوروں کو پکڑنے کے لیے تمام آلات موجود ہیں۔ خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ریٹیلرز کو بھی ٹیکس نیٹ ورک میں لایا جا رہا ہے۔

حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، پیٹرول 10.49 روپے اضافے کے بعد 137.79 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 12.44 روپے فی لیٹر مہنگا ہوکر 134.48 روپے کا ہوگیا۔

وزیر خزانہ نے گھی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا مگر قیمتیں کم ہونے کے بجائے بڑھ گئیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 40 روپے سے 100 روپے فی کلو تک اضافہ کردیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کارپوریٹ شعبے میں ادائیگیوں اور وصولیوں کی ڈجیٹائزیشن کے لیے اپنے دائرہ کار میں آنے والے اداروں بشمول بینکوں، مائیکرو فنانس بینکوں، پیمنٹ سسٹم آپریٹرز اور پیمنٹ سسٹم پرووائیڈرز کے لیے لازمی قرار دے دیا ہے کہ وہ کاروباری اداروں کو اپنی رقوم بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے اپنے کارپوریٹ کلائنٹس کو ادائیگیوں کا ڈجیٹل طریقہ فراہم کریں۔

صراف ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی سے ایک لاکھ 18 ہزار 300 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونا 600 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ ایک ہزار 423 روپے کا ہوگیا۔

معروف ترین ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن 6 ماہ کی بلند ترین سطح کو عبور کرتے ہوئے 60 ہزار کی نفسیاتی حد کے قریب پہنچ گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More