سابق امریکی صدر بل کلنٹن ایک اور رات ہسپتال میں گزاریں گے

اردو نیوز  |  Oct 17, 2021

سابق امریکی صدر بل کلنٹن انفیکشن میں مبتلا ہونے کے باعث ایک اور رات کیلیفورنیا کے ہسپتال میں گزاریں گے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 75 سالہ امریکی صدر بل کلنٹن کے ترجمان  اینجل اورینا نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’کلنٹن کو اینٹی بائیوٹکس دی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے وہ مزید ایک رات ہسپتال میں رہیں گے اور توقع ہے کہ وہ کل ڈسچارج ہو جائیں گے۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ ’کلنٹن اچھی حالت میں ہیں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں، دوستوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور فٹ بال میچ دیکھ رہے ہیں۔‘

امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن کو منگل کی شام علاج کی غرض سے کیلی فورنیا کے اروین ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق صدر کورونا وائرس کے انفیکشن میں مبتلا نہیں ہیں۔

75 سالہ بل کلنٹن کے ترجمان اینجل اورینا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’منگل کی شام کو سابق صدر بل کنٹن کو ’نان کووڈ انفیکشن‘ کے علاج کے لیے یو سی آئی میڈیکل سینٹر میں داخل کیا گیا ہے۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ ’ان کا علاج جاری ہے، وہ بہتر ہیں اور انہیں بہترین علاج فراہم کرنے پر ڈاکٹر، نرسوں اور عملے کے انتہائی شکرگزار ہیں۔‘

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سابق صدر کا یونیورسٹی آف کیلیفورنیا اروین کے میڈیکل سینٹر میں علاج کرنے والے ڈاکٹرز کے مطابق کلنٹن کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے تاکہ انہیں پرائیویسی مل سکے، وہ وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں۔

سی این این کے مطابق ان کی طبیعت کی خرابی  دل کی بیماری یا کورونا وائرس سے متعلقہ نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More