شوکت ترین بطور وفاقی وزیر خزانہ مدت ختم

سماء نیوز  |  Oct 17, 2021

فوٹو: ٹوئٹر

شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر خزانہ مدت ختم  ہوگئی ہے۔ اب وہ اہم کمیٹیوں کی سربراہی بھی نہیں کرسکیں گے۔

آئین کے تحت وزیراعظم کسی بھی غیر منتخب شخص کو 6 ماہ کے لئے وفاقی وزیر بناسکتے ہیں۔ شوکت ترین سے وفاقی وزیر کا عہدہ واپس وزیراعظم کے پاس چلا جائے گا۔

پی ٹی آئی کی حکومت نے اپریل2021 میں شوکت ترین کو وفاقی وزیرخزانہ بنایا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت انہیں مشیر خزانہ بنانا چاہتی ہے لیکن اس کا نوٹیفکیشن بھی ابھی تک جاری نہیں ہوسکا۔

رپورٹس کے مطابق حکومت شوکت ترین کو کےپی سے سینیٹر منتخب کرانا چاہتی ہے۔ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کرانے کیلئے پی ٹی آئی کے کسی سینیٹر کا مستعفی ہونا ضروری ہے۔

پی ٹی آئی کا کونسا سینیٹر استعفیٰ دے گا اس کا فیصلہ فی الحال نہیں ہوسکا۔ سیینٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین کو وفاقی وزیر بنایا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More