قندھار: خودکش دھماکےکی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

سماء نیوز  |  Oct 19, 2021

  

افغانستان کے شمالی شہر قندھار کی مسجد میں جمعے کو ہونے والے خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

فوٹیج میں خودکش حملہ آوروں کو مسجد کے محافظوں پرفائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد کے باہر موجود محفاظوں کی فائرنگ سے دو حملہ آور ٹانگ پرگولی لگنے سے زخمی ہوتے ہیں لیکن حملہ آور زخمی ہونے کے باوجود مسجد میں داخل ہوجاتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک حملہ آور مسجد کے دروازے پرخود کو اڑا لیتا ہے جس سے مسجد کے صحن میں بھگدڑ مچ جاتی ہے اور اسی دوران باقی دوخودکش حملہ آور مسجد کے اندر داخل ہوکریکے بعد دیگرے خود کو اڑا دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ قندھار مسجد میں خودکش دھماکوں میں45 سے زائد نمازی شہید اور 90 زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More