شاہ رخ خان کےبیٹےآریان کی درخواست دوبارہ مسترد

سماء نیوز  |  Oct 20, 2021

ممبئی کی عدالت نے بھی منشیات رکھنے اوراستعمال کرنے کے الزام میں گرفتاراداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

سیشن کورٹ نے 14 اکتوبرکو وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو آج سنایا گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق آریان خان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

آریان خان نے سیشن کورٹ میں 9 اکتوبرکو درخواست ضمانت دائر کی تھی، جس پر 11 اکتوبر کوسماعت نہیں ہوسکی تھی جس کے بعد 14 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں فیصلہ 20اکتوبرکوسنانے کیلئے محفوظ کیا گیاتھا۔

آریان جمعہ 8 اکتوبرسے آرتھر روڈ جیل میں قید ہیں،اس سے قبل عدالت نے 7 اکتوبرکو ان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا تھا جو کل 21 اکتوبرکو ختم ہورہا ہے جس کے بعد انہیں دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

سیشن کورٹ سے بھی درخواست ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد آریان ہائیکورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔

آریان کو بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ہفتہ2 اکتوبرکی شب خفیہ اطلاع پرممبئی کی بندرگاہ پرکروز شپ میں ہونے والی پارٹی پرچھاپے کے دوران گرفتار کیا تھا۔این سی بی نے آریان کو ساتھیوں سمیت 4 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرکے 7 اکتوبرتک جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا۔

آریان کے علاوہ دیگرملزمان میں منمون دھمیچا ، اربازمرچنٹ ، اسمیت سنگھ ، موہک جسوال ، گومیت چوپڑانوپو سریکا اور وکرانت چھوکر شامل ہیں۔

آریان کی نمائندگی اب امیت ڈیسائی کررہے ہیں جو ہٹ ایڈ رن کیس میں سلمان خان کے وکیل تھے اور اداکار نے اس انتہائی مشکل کیس میں بریت حاصل کی تھی۔ اطلاعات ہیں کہ شاہ رخ نے سلمان کے مشورے پر ہی وکیل تبدیل کیا۔

امیت ڈیسائی نے این سی بی کےدعووں کومضحکہ خیزقراردیتے ہوئے دلیل دی کہ چھاپے کے وقت آریان جہازپرموجود نہیں تھا۔ لیکن این سی بی کے مطابق آریان اپنے دوست ارباز مرچنٹ سے منشیات حاصل کرتا تھا۔

ہائی پروفائل گرفتاری نے بالی وڈ کی کئی مشہور شخصیات کو شاہ رخ خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پربھی اکسایا۔اداکارشتروگھن سنہا کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو شاہ رخ کے ساتھ پرانے بدلے چکانے کا موقع مل گیا ہے۔

ہریتک نےآریان کی گرفتاری کے معاملے پر انسٹاگرام پر ایک کھلا خط شیئرکرتے ہوئے یقین دلایا کہ چیزیں ٹھیک ہو جائیں گی اور اسے “ہر وہ چیزجس کا وہ تجربہ کرتا ہے” اپنانا چاہئیں۔

شاہ رخ کے بیٹے کی گرفتاری: کنگنا تصویرکادوسرارخ سامنے لے آئیں

ہریتک کے علاوہ اداکار سنیل شیٹی بھی وہ پہلی شخصیت تھے جنہوں نےمیڈیا سے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ، ‘اس بچے کو سانس لینے دیں اور اصل رپورٹ سامنے آنے دیں۔

بیٹے کی گرفتاری کے بعد سے شاہ رخ یا ان کی اہلیہ گوری خان کی طرف سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More