امریکا: 5سے 11سال کے بچوں کی بھی کروناویکسینیشن کافیصلہ

سماء نیوز  |  Oct 21, 2021

امریکا نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے 5 سے 11 سال کے بچوں کی بھی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں مزید 2 کروڑ 80 لاکھ (28 ملین) ویکسین لگوانے کے اہل ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس منصوبہ بندی کا فیصلہ سی ڈی سی کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا۔

ادویہ ساز ادارے فائزر نے 5 سے 11 سال کے بچوں کی ویکسینیشن کیلئے گزشتہ ماہ اجازت مانگی تھی اور اس پر دو پینل بحث کریں گے، پہلا پینل فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام آئندہ ہفتے جبکہ دوسرا سی ڈی سی کے تحت 2 اور 3 نومبر کو ملاقات کریگا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق اس منصوبے کے تحت 5 سے 11 سال کی عمر کے 2 کروڑ 80 لاکھ بچوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی، انہیں بالغان کے 30 مائیکرو گرام کے مقابلے میں 21 روز کے وقفے سے 10 مائیکرو گرام کی دو خوراکیں دی جائیں گی۔

فائزر۔بایو این ٹیک کی ویکسین 10 سال سے زائد عمر کے افراد کے استعمال کیلئے مکمل طور پر منظور کی جاچکی ہے جبکہ ایف ڈی اے کی جانب سے 12 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کیلئے ایمرجنسی استعمال کی اجازت مئی میں دی گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More