مہنگائی کی شرح میں پچھلے ایک ہفتے میں 1.38فیصد اضافہ

سماء نیوز  |  Oct 23, 2021

فائل فوٹو

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں پچھلے ایک ہفتے میں 1.38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 29 اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں اضافہ، 7 مصنوعات سستی جبکہ 15 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔

 ٹماٹر کی اوسط قیمت 94 روپے فی کلو، ایل پی جی سلنڈر 154 روپے مہنگا ہوکر 2 ہزار 321 روپے ہوگیا ہے۔ ڈیزل 12 روپے 38 پیسے، پیٹرول 10 روپے 50 پیسے لیٹر اور گھی کی قیمت میں 6.67 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چینی، تیل، لہسن، آلو، بریڈ، انڈے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں چکن، دالیں، گڑ، پیاز، گندم کا آٹا، پیاز، دال مسور اور دال چنا سستا ہوا، دال مونگ 1.80 روپے سستی، گڑ1.37 روپے اور آٹا کا تھیلا 2.19 روپے سستا ہوا ہے۔

واضح رہے 21 اکتوبر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی مصنوعی ہے جس پر جلد قابو پالیا جائے گا۔

 اسٹیٹ بینک کے گورنر نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں صحافیوں کے ساتھ اپنی مختصر مصروفیت کے دوران پاکستان-آئی ایم ایف مذاکرات اور مہنگائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایکسچینج ریٹ بڑھنے کی وجہ سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے پاکستان میں مہنگائی کو بھی بڑھایا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More