جاپانی شہزادی نے عام آدمی سے شادی کرلی

بول نیوز  |  Oct 27, 2021

جاپان کی شہزادی ماکو نے شاہی  رتبہ ٹھکراتے ہوئے ایک عام آدمی سے محبت کی شادی کرلی ہے ۔

اس حوالے سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاپانی شہزادی ماکو نے اپنے ہم جماعت  کومورو  سے محبت کی شادی کرلی ہے۔

اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شہزادی ماکو نے اپنے جاپانی شہریوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہوں جو آپ کو پہنچی، میں ان لوگوں کی شکرگزار بھی ہوں جنھوں نے اس پورے عمل میں میری سپورٹ کی۔

 ان کی شادی کا برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کی کہانی سے موازنہ کیا جا رہا ہے اور ن دونوں کو ’جاپان کا ہیری اور میگھن‘ کہا جاتا ہے۔

جاپانی قوانین کے تحت اگر شاہی خاندان کی کوئی خاتون رکن کسی ’عام آدمی‘ سے شادی کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو اسے شاہی رتبے سے دستبردار ہونا پڑتا ہے جبکہ یہ قانون صرف شاہی خاندان کی خواتین پر لاگو ہوتا ہے شاہی خاندان کے مردوں کو اس سے استثنیٰ حاصل ہے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More